اسلام میں امدادی ،رفاعی و فلاحی سرگرمیوں کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کا حصول ہے ،

جماعت اسلامی کی خدمت کا خلق کا کام سب سے پہلے پاکستان میں شروع ہوا ، صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی سابق صدر الخدمت فائونڈیشن کیلئے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب

پیر 6 نومبر 2017 20:43

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلام میں امدادی ،رفاعی ،فلاحی، سماجی سرگرمیوں کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کا حصول ہے جماعت اسلامی کی خدمت کا خلق کا کام سب سے پہلے پاکستان میں شروع ہوا تحریک قیام پاکستان کے دوران ہجرت کرنے والوں کی خدمت مفکر اسلام مولاناسید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی سربراہی میں شروع ہوئی جس نے نیکی کا آغازکی اور اگلے آکر پھر اس کو کرتے رہے تو شروع کرنے والے کو بھی برابر کا ثواب ملے گا،انسانیت کی خدمت سے ہی آخرت کی کامیابی اور دنیا میں سکون واطمینان میسر ہوتا ہے جماعت اسلامی میں اطاعت نظم ہی سے کامیابی ملتی ہے،الخدمت فائونڈیشن نہ صرف پاکستان اب دنیا بھر میں دیانت وخدمت کا موثر ادارہ بن گیاہے،اللہ کی رضا وخوشنودی ،آخرت کی فلاح وکامیابی کیلئے مخیر حضرات جماعت اسلامی کے فلاحی سرگرمیوںمیں ساتھ دیں الحمداللہ اخلاص ودیانت کی وجہ سے الخدمت فائونڈیشن ایک ملک گیر منظم فلاحی ادارہ بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں الخدمت فائونڈیشن کے سابق صدر میر محمد عاصم سنجرانی کی خدمات کے اعتراف میں منعقد ہونے والے الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے الخدمت فائونڈیشن کے سابق صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ، نومنتخب صوبائی صدر انجینئرجمیل احمد کرد،جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے بھی خطاب کیا تقریب میں الخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدرڈاکٹرنعمت اللہ ودیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر محمد عاصم سنجرانی نے الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر کی حیثیت سے چھ سال بہترین خدمات سرانجام دیے ۔میر محمد عاصم سنجرانی جماعت اسلامی کے پرانے خادم ہیں آئندہ بھی ان کی خدمات صلاحیتوں وتجربات سے فائدہ اُٹھاتے رہیں گے وہ جماعت اسلامی کو وقت دیں اورصلاحیتیں جماعت اسلامی کے کام کیلئے صرف کریں گے عاصم سنجرانی جماعت اسلامی کاسرمایہ ہے ۔

الخدمت فائونڈیشن کا کام صرف رضائے الٰہی کے حصول کیلئے ہے انفاق فی سبیل اللہ وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان میں غربت وبے روزگار کی وجہ سے فلاحی سماجی تنظیموں کو کام کرنے کا بہترین موقع ہیں ۔اس موقع پر نومنتخب صوبائی صدر انجینئرجمیل احمد کردنے کہا کہ میر محمد عاصم نے جو پراجیکٹس شروع کیے ان کو انشاء اللہ مکمل کرتے ہوئے صوبہ بھر میں الخدمت کی سرگرمیوں کو وسعت وترقی دیں گے جماعت اسلامی واضلاع کی مشاورت سے موجودہ ٹیم کیساتھ نئی ٹیم بھی بنائیں گے سب کو لیکر مشاورت سے کام کریں ہماری کام کا مقصد غریبوں کی پریشانی کو دور کرکے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا ہے الحمد اللہ الخدمت فائونڈیشن بلوچستان میں تعلیم وصحت ،یتیموں ،بیوائوں طلبہ کی خدمت کیساتھ دیگر عوامی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔

غربت ایک آزمائش ہے غریبوں کی آہ وبکا کیلئے بروقت پہنچنے کی کوشش کریں گے اللہ کی رضا ہی میں کامیابی ہے غریبوں کی دعائیں کامیابی دلاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :