حریت کانفرنس کا بھارتی مذاکرات کار سے ملاقات سے انکار

ْبھارت امن پسند کشمیریوں پر تشدد کرتا ہے اور پھر مذاکرات کا شوشہ کھڑا کرتا ہے، حریت کانفرنس مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی، جبری مذاکرات کاری کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہوسکتا ہے،حریت کانفرنس کا بھارت کو واضح پیغام

پیر 6 نومبر 2017 20:43

سرینگر/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) حریت کانفرنس نے بھارتی مذاکرات کار سے ملاقات سے انکار کردیا، کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے سید علی گیلانی پر دبا? ڈالا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقآل پارٹیز حریت کانفرنس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے تعینات مذاکرات کار دنیشور شرما سے حریت کانفرنس نے ملاقات سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس کے مطابق کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے سید علی گیلانی سے گذشتہ رات مذاکرات کار سے ملاقات کے لئے دبا ڈالا گیا۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت امن پسند کشمیریوں پر تشدد کرتا ہے اور پھر مذاکرات کا شوشہ کھڑا کرتا ہے۔ حریت کانفرنس مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔ حریت کانفرنس نے واضح الفاط میں بھارت کو پیغام دیا کہ جبری مذاکرات کاری کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہوسکتا ہے۔