سینیٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کا صنعتی تعلقات ایکٹ2012ایوان میں پیش

پیر 6 نومبر 2017 20:41

سینیٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کا صنعتی تعلقات ایکٹ2012ایوان میں پیش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) سینیٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا صنعتی تعلقات ایکٹ2012ایوان اعلیٰ میں پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکے روز سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر اعظم خان سواتی کا صنعتی تعلقات ایکٹ 2012 کا بل پیش کردیا گیا، بل میں وضاحت کی گئی ہے،کہ کسی ادارے میں مستقل نوعیت کے کام کے سلسلے میں زیر ملازمت اور ادارے میں 3ماہ تسلی بخش کام مکمل کرنیو الے کارکن کو اس ادارے کا کارکن تصور کیا جائے گا، قطع نظر اس کے وہ براہ راست کنٹریکٹرکے ذریعے یا کسی دیگر طریقے سے بھرتی کیا گیا ہو، حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بل کی مخالفت نہیں کی،جس پر ایوان میں متفقہ طورپر بل کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :