سینیٹ نے انتخابات ایکٹ2017میں مزید ترامیم کرنے کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا

پیر 6 نومبر 2017 20:41

سینیٹ نے انتخابات ایکٹ2017میں مزید ترامیم کرنے کا بل متفقہ طورپر منظور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) سینیٹ نے انتخابات ایکٹ2017میں مزید ترامیم کرنے کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینٹ میں سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے انتخابات ایکٹ2017میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کیا گیا، بل میں 48 الف اور241کا اضافہ کیا گیا،بل کے مندر جات 48الف میں کہا گیا کہ احمدیوں وغیرہ کی حیثیت تبدیل نہ ہوئی ، بل میں کہا گیا قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ یا کوئی ایسا شخص جو انبیائ میں سے آخری نبی حضرت محمد کی ختم نبوت پر پختہ اور مکمل ایمان نہ رکھتا ہو اور نبی ہونے یا کسی لحاظ سے مذہبی مصلح ہونے کا دعوٰی کرے اس کی حیثیت وہی ہوتی جیسا اسلامی جمہوریہ پاکسان کے دستور 1973میں تفریح کیا گیا ہے۔

سینیٹ نے انتخابات ایکٹ2017میں مزید ترامیم کرنے کے بل کی متفقہ طورپر منظور ی دیدی

متعلقہ عنوان :