یو ایس ایڈ پنجاب کی ڈائریکٹر کا جی سی یو کا دورہ

پیر 6 نومبر 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) یو ایس ایڈپنجاب کی ڈائریکٹر لی سوانسن کا گزشتہ روز گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہورکا دورہ ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور ڈینز پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان سے تفصیلی ملاقات ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیئے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال ۔

میٹنگ میں جی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیوٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر حامد مختار،ڈائریکٹر اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس فوزیہ شاہین بھی موجود تھیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ جی سی یو کے امریکن یونیورسٹیوں سے تحقیقی اور تدریسی روابط کے قیام کے لیئے تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :