مقدمات کی تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ‘غلام مبشر میکن

تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائیں، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کوسزادلوائیںایس ایس پی انویسٹی گیشن

پیر 6 نومبر 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے تمام ڈویژن کے ایس پی صاحبان سے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کواٹر میں عدالتی اموار پر میٹنگ کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائیں۔

اشتہاریوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو جلداز جلد سزادلوائیں۔ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے پر مختلف تفتیشی افسران کو CC-IIIسرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

جن میں تھانہ راوی روڈ کے تفتیشی محمد اقبال SIنے جرم9-C-CNSA میں ملزم عرفان شاہ کو 4سال6ماہ ، تھانہ شمالی چھائونی معراجدین ASI نے جرم9-C-CNSAمیں ملزم اسد علی کو1سال9ماہ،تھانہ ٹائون شپ محمد صدیق اے ایس آئی نے جرم420 میں ملزم عرفان کو1سال,تھانہ گجر پورہ کیSIمحمد علی نے جرم AO-13-20-65میں ملزم حسیب کو2سال,تھانہ لیاقت آباد کیSIفیاض محمد نے جرم 9-C-CNSAمیں ملزم غلام حسین کو1سال,تھانہ ٹائونشپ امانت علی SIنے جرم 337/506میں ملزم طاہر حمید کو1سال قیدکی سزادلوائی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے محنت اور لگن سے کام کرنے والے تفتیشی افسران کے کام کو سراہا ۔