موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی ناقص مچھلی فرائی اور فروخت کا آغاز

ْ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں ناقص مچھلی فرائی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی گیارہ مچھلی فروش سیل ، 67 پوائنٹس کو 9 لاکھ کے جرمانے، 211 کو وارننگ نوٹس جاری باسی مچھلی یا زائد المیعاد تیل کے استعمال کرنے والوں کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا‘ اے ڈی جی آپریشنز

پیر 6 نومبر 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی ناقص مچھلی فرائی اور فروخت کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ناقص مچھلی فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں 11 مچھلی فروشوں کو سیل جبکہ 67 مچھلی پوائنٹس کو 9 لاکھ کے جرمانے، 211 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے 4 معروف فوڈ پوائنٹس، گوجرانوالہ کے 3، فیصل آباد اور ملتان میں 2،2 کو سیل کیا گیا۔کاروائیاں لاہور سے راجن پور، رحیم یار خان سے اٹک تک، صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کاروائیاں کی گئیں۔ کاروائی ناقص اور زائد المیعاد مچھلی کی فروخت پر کی گئی۔

(جاری ہے)

رافیعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ مچھلی کی تیاری ناقص اور استعمال شدہ تیل سے کی جا رہی تھی۔

مچھلی فروشوں کو قوانین کے مطابق کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ مچھلی کی تیاری میں استعمال شدہ کوکنگ آئل کے دوبارہ استعمال کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ باسی مچھلی یا زائد المیعاد تیل کے استعمال کرنے والوں کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا ایسے مافیا کی نشاندہی کے لیے ویجیلنس سیل کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے۔

کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج یا اپلیکشن پر رابطہ کریں۔مزید کاروائیون میں پنجاب فوڈ اتھار ٹی لاہور کی ٹیم نے خواجہ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ46 Mکوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا کوصفائی کے ناقص انتظامات گندے برتن دھونے والا ایریا،نوفوڈلائسنس،کیڑ ے مکوڑوں کی مو جودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نا کر نے کی بنا پر سیل کر دیا۔

مزیدبرآںشاہ کمال کالونی میں واقع بسم اللہ چکن سیل سنٹرکو 1000/-، صحت کاڈا ہوٹل بھاول پور روڈ کو 2,000/-، شام نگر روڈ میں واقع احمد نان شاپ کو 1,000/-،یونس ٹکا شاپ کو 1,500/-،سوات خان ہوٹل کو 5,000/-روپے کے جرمانے کیے گئے۔پنجا ب فوڈ اتھا رٹی قصور کی ٹیم نے عمران پان شاپ اور لیاقت ہاسٹل کو ناقص صفائی، ملازمین کی میڈیکل نہ ہونے، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور کھانے کی اشیاء کھلی رکھنے پر تحریری نوٹس جا ری کیے گئے ۔جبکہ ہلہ پیور فوڈ، ڈوسے ڈیری پلانٹ، فریش جوس اور لیاقت ہاسٹل کی طرف سے فوڈ لائسنس کی درخواستیں بھی آن لائن کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :