حکومت پنجاب نے بار دانہ کا اضافی بوجھ صارفین اور فلور ملز مالکان پر ڈال دیا ‘ لیاقت علی خان

باردانہ کی قیمت کا اضافی بوجھ عوام پر مت ڈالا جائے ، چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں ‘میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں برس بار دانہ کی قیمت کی مد میں اضافی بوجھ صارفین اور فلور ملز مالکان پر ڈال دیاہے جبکہ باقی دیگر صوبوں خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بار دانہ کی قیمت انکی حکومت برداشت کرتی ہے جبکہ پنجاب میں بھی پچھلے سال باردانہ کا بوجھ خود حکومت برداشت کر رہی تھی تاہم رواں سال میں پنجاب حکومت نے یہ بات بوجھ عوام اور فلور ملز مالکان پر ڈال دیا ہے ۔

یہ بات انہوںنے گزشتہ روز فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے دفتر میں ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں جب تک گندم موجود تھی اس وقت تک کم نرخوں پر عوام الناس کو آٹا فراہم کر رہے تھے اب پرائیویٹ سیکٹر کی گندم تقریبا ً ختم ہو چکی ہے اور گندم کے نرخ حکومت کے مقرر کر دہ سرکاری نرخوںپر آچکے ہیں، جبکہ دوسری جانب پنجاب حکومت نے باردانہ کے نرخوں کا بوجھ بھی عوام اور ملز مالکان پر ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین لیاقت علی خان ، عاصم رضا ، میاں ریاض ، چوہدری افتخار احمد مٹو اور ریاض اللہ خان نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ باردانہ کی قیمت کا اضافی بوجھ عوام پر مت ڈالا جائے اور چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ گندم کے حوالے سے یکساں پالیسی رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :