فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ اربوں روپے کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ،ْعائشہ گلا لئی

وزیراعلیٰ کے پی کے کے خلاف بھی کرپشن کے سکینڈل آ چکے ہیں ،ْ احتساب صرف میرے خلاف شروع کیا گیا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 20:40

فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ اربوں روپے کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ،ْعائشہ گلا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ اربوں روپے کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ اربوں روپے کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے، پی ٹی آئی کی الزام لگانے کی عادت ہے، انہوں نے میرے اوپر الزام لگائے، نور زمان کو میرا پرسنل سیکرٹری بنا کر پیش کیا، میرے خلاف کیا کیا ہدایات نیازی اور پرویز خٹک نے دیں، ان کی فورنزک ٹیسٹ رپورٹ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نور زمان میرا پرسنل سیکرٹری نہیں تھا مگر نور زمان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور کرپشن میں ملوث افراد پھر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے کے خلاف بھی کرپشن کے سکینڈل آ چکے ہیں مگر احتساب صرف میرے خلاف شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :