لاہور ،واپڈا اور لیسکو ملازمین شدید استحصال اور لاقانونیت کا شکار ہیں،ً ان سی12 سے -14گھنٹے ڈیوٹی لیجارہی ہے، سراج الدین ثاقب مرکزی صدر

پیر 6 نومبر 2017 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) واپڈا اور لیسکو ملازمین شدید استحصال اور لاقانونیت کا شکار ہیں -8 گھنٹے کی بجائے جبراً ان سی12 سے -14گھنٹے ڈیوٹی لیجارہی ہے اور کوئی اوور ٹائم ، ٹی اے ، آف ڈے ویجز نہیں دی جارہی ہیں۔ ٹی اینڈ پی ، بکٹ گاڑیاں اور سیرزلفٹ مہیا نہ کیے جانے اور ایمرجنسی احکامات کیوجہ سے لائن سٹاف کا قتل عام کیا جارہا ہے ، میٹر ریڈر دن رات اور چھٹیوں کے دوران بھی بیج پڑھنے پر مجبور کردیئے گئے ہیںان خیالات کا اظہار سراج الدین ثاقب مرکزی صدر پیغام یونین پاکستان نے مرکزی دفتر انارکلی میں عہدیداران سے گفتگو میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو ورکر یونین نے آج لیسکو ہیڈ کوارٹر جلسہ صرف پیغام یونین کی چیف ایگزیکٹو سے طے شدہ ملاقات میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے منعقد کیا ۔

(جاری ہے)

تاکہ مزدور مسائل حل نہ ہوسکیں اور محنت کش ہائیڈرو یونین کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہیں۔سراج الدین ثاقب نے کہا کہ دفاتر میں غیر قانونی تالہ بندی، سرکاری گاڑیوں کا استعمال اور محنت کشوں کو یہ کہہ کر جلسے کیلئے بلایاگیا کہ میٹر ریڈر کیخلاف اوور بلنگ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی اور فسٹ سرکل میں جیا موسیٰ سب ڈویثرن سٹاف سے انتقامی کاروائیوں کیخلاف احتجاج ہوگا لیکن خورشید احمد نے اپنی تقریر میں اس بارے ایک لفظ نہیں بولا بلکہ وہ حسب روایت حکومت اور انتظامیہ کی تعریفیں کرتے رہے۔

پیغام یونین کے صدر نے کہا کہ خالق کائنات کے فضل سے اب مزدور ہائیڈرو یونین کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور نیب ہائیڈرو قیادت سے اربوں روپے کے لیبر حال اور کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثوں کا حساب لیگی۔ پیغام یونین محنت کشوں کا استحصال نہیں ہونے دیگی۔ سراج الدین ثاقب نے واضح کیا کہ اگر چیف ایگزیکٹو لیسکو نے پیغام یونین کے قانونی مطالبات تسلیم کرنے میں پس وپیش کی یا ہائیڈرو کی لاقانونیت اور استحصال بند نہ کرایا تو لیسکو چیف آفس کا اگلی جمعرات(ورکنگ ڈی) کو شدیدگھیرائو کیا جائیگا۔

انہوںنے اوور بلنگ کے نام پر میٹر ریڈرز کے استحصال کی مذمت کی اور اوور بلنگ کے حقیقی ذمہ داران کے احتساب پر زور دیا۔ اس موقع پر اشفاق شاہ ڈپٹی صدر، عزیز الرحمن چیئرمین فیروز والہ، عبدالشکور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، عبدالرحمن چیئرمین لیسکو لائن سٹاف، امان اللہ سیکرٹری لائن سٹاف ، محمد سلطان، محمد اعظم، محمد یوسف، عبدالرحمن، قسور کاظمی ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :