Live Updates

حکومت عام انتخابات کو التواء کا شکار کرنا چاہتی ہے،تحریک انصاف باہمی رضامندی سے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار ہے،سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز

پیر 6 نومبر 2017 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات کو التواء کا شکار کرنا چاہتی ہے۔تحریک انصاف باہمی رضامندی سے کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار ہے۔آئینی ترمیم کیلئے اپوزیشن نہیں حکومت تاخیری ہربے استعمال کررہی ہے۔تحریک انصاف نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں کے پی کے چھینے والے پنجاب سے بھی ہاتھ دو بھیٹیں گے۔

نواز شریف کو احتساب کے نام سے بھی اب ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے۔جبکہ اسحاق ڈار اسی خوف سے لندن میں مریض بنے بیٹھے ہیں۔انہوں نے خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے آفس میں مختلف وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی وحید اصغر ڈوگر،نبیلہ حاکم علی،اشرف سوہنا سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہامغربی پنجاب میں پارٹی نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔

اس مرتبہ قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹوں سے کلین سوئپ کرینگے۔پیسے اور نوکریوں کے لالچ سے ووٹ لینے والے اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔عوام کو ووٹ دیتے وقت اصل لوگوں کی پہچان کرنی ہو گی۔تحریک انصاف کی مسلسل جدوجہد سے قوم با شعور ہو چکی ہے اب آر اوز کو الیکشن نہیں چلے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات