پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے :ڈاکٹر ندیم اشرف

پیر 6 نومبر 2017 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وائس چیئرمین یونین کونسل 230لاہور ڈاکٹر ندیم اشرف مرکزی رہنما مسلم لیگ ن وحید عالم خان ( ایم این اے ) کے کواڑدینٹرر مسلم لیگی رہنما محمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی اور عدالت میں حاضری پر مخالفین پر لرزہ طاری ہو گیا سابق وزیر اعظم ان کے خاندان کسی قسم کے احتساب سے خوف زدہ نہیں اگر کسی سیاستدان کا یہ سوچ ہے تو اپنا نفسیاتی علاج کر وائے مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف او میاں شہباز شریف کی قیادت متحد ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ ڈاکٹر ندیم اشرف میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگوں کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن میں توانائی اور سی پیک کے منصوبہ جات سرفہرست ہیںدیگر مسائل میں سے مارچ 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گاا آئندہ انتخابات میں پوری قوت ایک نئے جذبے کے ساتھ مسلم لیگی کارکن اتریں گے مسلم لیگ ن کے کارکن پوری طرح متحد اور منظم ہے کوئی طاقت ہمیں میاں نواز شریف سے علیحدہ نہیں کر سکتا 2013ء کے عام انتخابات میں عوام نے نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاتھا 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ دوبارہ کامیاب ہو گی مسلم لیگ (ن) نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل کر تے ہو ئے اپنی جگہ شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم نامزد کیااب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے آنے والا کل بھی مسلم لیگ ن کا ہو گا ۔