لاہور، پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے صدرپنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے معروف سیا سی و سماجی شخصیت ضماد گریوال کو کو آرڈینیٹرلاہورمقرر کر دیا

پیر 6 نومبر 2017 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے ہیڈآف ممبر شپ و صدر پنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے معروف سیا سی و سماجی شخصیت ضماد گریوال کو کو آرڈینیٹرلاہور ڈویثر ن مقرر کر دیاہے ،جس کا باقاعدہ نو ٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاگیاہے ،اس موقع پر جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ضماد گریوال کی پارٹی میں اہم تقرری سے لاہورڈویثرن میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ممبر شپ میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان فریڈم موومنٹ کے ہیڈآف ممبر شپ و صدر پنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ ،مر کزی رابطہ سیکرٹری ملک الطاف اور مرکزی میڈیا سیکرٹری محمد بلال صابر نے ضماد گریوال کو اہم تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیںاپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔قبل ازیں ضماد گریوال نے پی ایف ایم سنٹرل سیکر ٹریٹ میں پارٹی چیئرمین ہارون خواجہ اورسیکرٹری جنرل سید نبیل ہاشمی سے اہم ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا با قاعدہ اعلان کیا جسے پارٹی عہدیداروں نے بے حد سر اہا۔

متعلقہ عنوان :