لاہور،ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ٹاوٹ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا

قبضہ سے سے 7 پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد

پیر 6 نومبر 2017 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے انسداد سمگلنگ سرکل گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ٹاوٹ ایجنٹوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سے 7 پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کے کے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سرفراز بھٹی، اسٹنٹ ڈائریکٹر اور اسٹنٹ ڈارئریکٹر محمد سرور کی سربراہی میں سپشل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔

جس نے منڈی بہاوالدین کے ریجنل پاسپورٹ آفیس کے قریب چھاپہ مار کر 5 ملزمان راجہ عامر، محمد حنیف، ساجد حسین، زاہد اقبال، عابد مسیح اور محمد ارشد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7 پاکستانی پاسپورٹس، بنک رسیدات و دیگر دستاویزات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :