نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ملک میں اب ایک برائے نام کی حکومت ہے ،میاں محمد ایوب

پیر 6 نومبر 2017 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) سابق مشیر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ملک میں اب ایک برائے نام کی حکومت ہے ، حکومت ختم ہونے کے خوف سے کر پٹ مافیا کے چہرے روز بروز زرد پڑ رہے ہیں وزیر مشیر سب خوفزدہ ہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے تاکہ انہیں سیاسی شہادت کا رتبہ نہ مل سکے اور وہ قوم کو ایک بار پھر دھوکہ دینے میں کامیاب نہ ہو جائیں ۔

نوازشریف کو کیوں نکالا کے سوال کا جواب اب مل چکا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ نااہل لیگ نے ملک کو مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کیا،ملک کے وسائل اور قومی خزانے کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں اور اثاثے بنائے، یہ ان کے مختصر جرائم ہیں بھیڑ بکریوں کی چوری کا تو سنا تھا ، مگر پاکستان کا جہاز چوری ہوگیا اور حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے ملک میں ساٹھ فیصد سے زائد نوجوان بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں ملوث اور بنکوں سے قرضے لے کر ہڑپ کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے صرف نوازشریف اور ان کے خاندان کے احتساب سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ان کے وزراء کی کر پشن اور لو ٹ مار کا حسا ب با قی ہے جب تک لوٹی دولت واپس نہیں آتی اور قرضوں کی معیشت سے جان نہیں چھوٹتی ، ملک مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :