کراچی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 49گاڑیاں چوری کرنے والے ملزمان شیراز اور منیب 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پیر 6 نومبر 2017 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 49گاڑیاں چوری کرنے والے ملزمان شیراز اور منیب 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق 49گاڑیاں چوری کرنے والے ملزمان انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کرایے پر قیمتی گاڑیاں لیکرفروخت کردیتے تھے، ملزمان سی پیک کے نام پر لوگوں کو دھوکادینے میں ملوث ہیں، ملزمان دہشتگردوں کو گاڑی فراہم کرنے میں بھی ملوث ہیں،ملزمان سے 49قیمتی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

جبکہ مقدمے کی تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے رکنے کے اشارے پرفائرنگ کردی تعاقب پر ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان کو ناظم آباد میں رینجرز، پولیس کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ پر روکا گیا۔اس موقع پر عدالت نے ملزمان کو 4روزہ ریمانڈہ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف رینجرز انسپکٹرکی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔#

متعلقہ عنوان :