پو لیس کی دینہ ،جادہ چونگی جہلم پربسوں، ویگنوں سے غیر قانونی طور پراڈہ فیس کی آڑ میں بھتہ خوری پر کاروائی،20کارندے گرفتار

پیر 6 نومبر 2017 20:23

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پرانسپکٹر ملک آصف ایس ایچ او تھانہ سٹی نے عوامی شکایت پر جاد ہ بس سٹاپ جبرا اڈہ پرچی کے نام پر فی بس 120روپے اور ویگن 100روپے بھتہ لیتے ہوئے ذیشان احمد ولد محمد امتیاز قوم راجپوت سکنہ بھلوال غربی سرائے عالمگیر گیر ، ساجد محمود ولد جہاں خان قوم گجر سکنہ بد ر تحصیل جہلم کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا ،حافظ ارشد اور ملک اظہر سکنائے، شیرا نامی چیکر، خورشید احمد ولد محمد تاج قوم جٹ سکنہ تین پورہ ،مسلم خان ولد اسلم سکنہ بوڑھا جنگل، ظفر محمود ولد احمد خان سکنہ تتروٹ ڈومیلی ،بلا ل صابرولد صابرحسین ڈومیلی محلہ ،محمد رضوان ولد محمد خلیل سکنہ پنڈ جاٹہ نوید احمد ولد محمد شفیق ،سرفراز احمد ولد محمد فاضل ، شبیر احمد ولد محمدصابر،سکنائے تین پورہ، محمد عدنان ولد محمد لطیف سکنہ پنڈ جاٹہ ، محمد حسن ولد شوکت جاوید سکنہ ہڈالی ، زبیر حسین ولد محمد صابر سکنہ دینہ، چوہدری آصف سکنہ پنڈ جاٹہ اور مینجر ماسٹر اقبال سکنہ بڑاگراں کے خلاف مقدمات درج ۔

20کارندے گرفتار