نیلم ، حکومت کی سوا سال کارکردگی کا پول کھل گیا کرپشن اداروں میں عدم استحکام عوام کی امیدوں اور توقعات کا قتل عام

پیر 6 نومبر 2017 20:23

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر الحاج سردار گل خنداں نے کہا ہے کہ نیلم میں حکومت کی سوا سال کارکردگی کا پول کھل گیا ہے ،کرپشن ، لوٹ مار،میرٹ کی پامالی، اقرباء پروری، اداروں میں عدم استحکام ،کمیونٹی انفرا اسٹریکچر پروگرام میں گھپلے،تقرریوں تبادلہ جات کے نام پررشوت ، نیلم کے قدرتی وسائل کی سرکاری گاڑیوں میں سمگلنگ،نیلم ویلی کے جنگلات کا قتل عام ، سرکاری اراضی کی غیر مقامی فرموں کو لیز سمیت دیگر حکومت کے گھنائونے کرتوت ہیں سپیکر اسمبلی نے نیلم ویلی کے اکتالیس ہزار لوگوں کا مایوس کیا عوام کی امیدوں اور توقعات کا قتل عام کیا۔

نیلم ویلی کے غریب لوگوں کا معاشی قتل کیا ، مسلم لیگ ن کا دور اقتدار نیلم ویلی کے لوگوں کے منہ سے روٹی روزی کا نوالہ چھیننے ۔

(جاری ہے)

لوگوں سے قلم دوات اور کتاب چھیننے میں پیش پیش ہے نیلم ویلی کی اسامیاں بیرون اضلاع منتقل کرنے اور نیلم ویلی کی اسامیوں پر مقامی نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ڈال کر بیرون اضلاع سے تقرریوں کے علاوہ کچھ نہیں نیلم ویلی شہیدوں اور غازیوں اولیاء اللہ کی سرزمین ہے تاریخ گواہ ہے کہ جس نے اس دھرتی سے غداری کی عبرت ناک سزا اس کا مقدر بنی سپیکر اسمبلی کی کارکردگی کے بارے میں خود ان کے سٹاف کے ؛لوگ داستانیں سنا رہے ہیں چوہدری عاطف رشید ایک بڑے باپ کے بیٹے ہیں جوکہ نیلم ویلی کے عوام کے حقوق کے لیئے پہلی صفوں میں لڑتا رہا حکمران جماعت کے لیئے اس عظیم شخص نے اپنی جان کی قربانی دی شاہ غلام قادر اگر اس خانداں سے وفاء نہیں کرسکے تو وہ دیگر لوگوں سے کیا وفاء کریں گے چوہدری عاطف ایک بہادر نڈر نوجوان ہے انہوں نے کہا کہ سپیکر اسمبلی خود غرض انسان ہے جس کی مقدر میں زلت ورسوائی لکھی جاچکی ہے موصوف عزت کے قابل نہیں عوام نے انہیں عزت دی لیکن موصوف کو وہ عزت ہضم نہیں ہوسکی زوال شروع ہوچکا ہے جلد عبرت ناک انجام تک پہنچے گا۔

#

متعلقہ عنوان :