نیلم، سردار عتیق احمد خان کے حالیہ دورہ سے مسلم کانفرنس کا گراف بلند ہوا ،خواجہ شفیق احمد

نیلم ویلی میں ایم ایل اے حلقہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں، رہنماء جموں و کشمیر مسلم کانفرنس

پیر 6 نومبر 2017 20:23

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء سابق چیرمین نیلم ویلی ترقیاتی ادارہ خواجہ شفیق احمد نے کہا ہے کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے حالیہ دورہ نیلم سے مسلم کانفرنس کا گراف بلند ہوا ہے کارکنان مسلم کانفرنس میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا۔صدر جماعت کے دورہ کے دوران کارکنان نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضع کیا کہ مسلم لیگ ن مکمل فلاپ ہوچکی ہے ضلع نیلم میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بالائی نیلم سے ہزاروں لوگوں نے ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کی یقین دہانی کروائی تاہم صدر جماعت نے کارکنان سے کہا کہ وقت آنے آپ کو مسلم کانفرنس میں شامل کیا جائے گا۔

خواجہ شفیق احمد نے کہا کہ نیلم ویلی میں ایم ایل اے حلقہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں عوام مسائل کی دلدل میں پھنس چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی میں کرپشن لوٹ مار کی داستانیں رقم کردی گی ہیں ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیے ہیں اکستالیس ہزار کا بھاری مینڈیٹ اب ایم ایل اے کے گلے کی ہڈی بن چکاہے ۔خود لیگی کارکنان اپنی حکومت ہونے کے باجود مایوسی مخمصے کا شکار ہیں ۔

سپیکر اسمبلی کو عوامی مسائل و مشکلات کا کوئی ادراک نہیں سیر وتفریع کی غرض سے نیلم ویلی میں آتے ہیں ۔اور واپس چلے جاتے ہیں دوران انتخابات بلندو بانگ دعوے خلاء میں محل تعمیر کرنے والوں کو الیکشن جیتنے کے بعد وہ اعلانات دعوے اور وعدے بھول چکے ہیں ۔سپیکر اسمبلی مخصوص لابی کے ہاتھوں کھلونا بن چکے ہیں نیلم ویلی میں سونے کی اینٹیں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے والوں نے عوام کو زلیل و رسوا کیا۔#