Live Updates

سندھ اسمبلی میں عمران خان کے قبل ازوقت انتخابات کے بیان کیخلاف قرارداد منظور

پیپلزپارٹی عمران خان کے جلد الیکشن کرانے کے بیان کی مذمت کرتی ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کبھی دھرنے اورکبھی اداروں پرحملے کرتے ہیں، نثار کھوڑو جلسوں کی باتیں جلسوں میں ہی ہونی چاہیے، اسمبلی قانون سازی کے لیے ہے، ایک دوسرے کے بیانات پر اسمبلی میں بات ہوتی ہے، شہریار مہر

پیر 6 نومبر 2017 20:23

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) سندھ اسمبلی میں عمران خان کے قبل ازوقت انتخابات کے بیان کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی،قرارداد پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے پیش کی،سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کے جلد الیکشن کرانے کے بیان کی مذمت کرتی ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کبھی دھرنے اورکبھی اداروں پرحملے کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوری اداروں کیخلاف ہیں اورقبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کر کے ووٹرز کی بے عزتی کررہے ہیں جس کی ایوان مذمت کرتا ہی. فنکشنل لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی شہریار مہر نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں کی باتیں جلسوں میں ہی ہونی چاہیے، اسمبلی قانون سازی کے لیے ہے، ایک دوسرے کے بیانات پر اسمبلی میں بات ہوتی ہے،تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بہتر حکمرانی نہیں کی،کرپشن کرنیوالوں پریہاں پھولوں کی پتیاں ڈالی جاتی ہیں،6،6 ارب روپے کی کرپشن کرنے والوں کا استقبال کیا جاتا ہے،جبکہ پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی امداد پتافی کا کہنا تھا کہ خرم زمان پہلے کیٹرنگ کے ٹھیکوں کا حساب دیں،احمق لوگ سیاست میں آگئے ہیں،عمران خان کو 60 سال میں عقل آئے گی،شہریار مہر پی ٹی آئی میں جانا چاتا ہے، اسی لیے شہریارمہر عمران کی سپورٹ کررہے ہیں،ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ نے کہا کہ عمران خان کے بیان پر افسوس ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان سامری جادوگر کو لے آئیں جو ان کو وزیر اعظم بنوادے۔زیرٹرانسپورٹ سندھ ممتاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم اور شادی کی لکیر نہیں،سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ سارے دو نمبر لوگ ہیں،حلیم عادل کبھی مشرف اورکبھی چودھری کے ساتھ رہے،انہوں نے کہا کہ عمران ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھی نہیں بن سکتے،لیاقت جتوئی عمران کے ساتھ ہے ان کی اوقات کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات