مذہبی انتہاپسندی کی وجہ سے درگا ہیں بھی محفوظ نہیں، بلاول بھٹو زرداری

کچھ لوگوں نے اپنے مقاصد کیلئے مذہب کی اصل روح کو زخمی کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی ہر سال شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری اسلام پیش کرتا ہوں ، خوشی ہے کہ آج سندھ کا سب سے بڑا ایوارد شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کیا، گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 20:23

مذہبی انتہاپسندی کی وجہ سے درگا ہیں بھی محفوظ نہیں، بلاول بھٹو زرداری
بھٹ شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہبی انتہاپسندی کی وجہ سے درگا ہیں بھی محفوظ نہیں کچھ لوگوں نے اپنے مقاصد کیلئے مذہب کی اصل روح کو زخمی کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر سال شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری اسلام پیش کرتے ہیں مگر خوشی ہے کہ آج سندھ کا سب سے بڑا ایوارد شاہ لطیف ایوارڈ تقسیمة کیا، انہوں نے ککہا کہ کچھ لوگوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، انہی لوگوں کی وجہ سے درگاہ ہیں تک محفوظ نہیں، مذہبی انتہاپسندی کی وجہس ے ہماری درگاہ میں شدید خطرات سے دوچار ہے، ہم نے درگاہوں سے لاشیں اٹھاہیں، دہشتگردی اور مذہبی انتہاپسندی سے نجات کیلئے ہمیں صوفی ازم کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے، صوفی ازم کا فلسفہ مقامی نہیں بلکہ عالمگیر حثیت رکھتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹ شاہ کی سرزمین سے امن کا پیغام دیں کیونکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنے کلام سے ہمیشہ پیسے طبقات اور خواتین کو موضوع بتایا، انہوں نے مزید کہا کہ سسی کی جہدوجہد کا پڑھتا ہوں تو مجھے اپنی ماں کی یاد آتی ہے، ماروی کی داستان بھی مجھے میری والدہ کی کاوشوں کی یاد دلاتی ہے، میری ماں بھی پیسے طبقات اور خواتین کا سہارا تھی یہی وجہ ہے کہ بی بی شہید اپنے لوگوں سے ملنے کیلئے جلاوطن ترک کرکے پاکستان آئیں مگر دشمنوں نے میری ماں کو شہید کر دیا۔