منڈی بہاؤالدین پاسپورٹ آفس کے باہر ایف آئی اے کارروائی ،6 پاسپورٹ ایجنٹس کو گرفتارکرلیا

پیر 6 نومبر 2017 20:19

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء)منڈی بہاؤالدین پاسپورٹ آفس کے باہر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئی6 پاسپورٹ ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس کے باہر کارروائی کی،جس کے نتیجے میں موقع پر 6ملزمان پاسپورٹ انجیٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7عدد پاسپورٹ،ٹوکن اور دیگر دستاویزات برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق کالووالی،الہی کاٹج کالونی سے بتایا جاتا ہے۔ملزمان میں میاں ساجد حسین آرائیں سمیت6افراد شامل ہیں،جنہیں مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔