سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اسلام آباد پہنچ گئے

پیر 6 نومبر 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں وہ گزشتہ دوپہر جاتی امراء سے سخت سیکورٹی میں اسلام آباد روانہ ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے میاں نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے ان کے اسلام آباد دورے کا مقصد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بلائے گئے ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔