مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم دیدیا

پیر 6 نومبر 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ عدالت نے یہ حکم ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کو جعلی چیک کے ایک مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر جاری کیا ہے جبکہ عدالت نے اس سلسلے میں سی سی پی او لاہور کوبھی مراسلہ جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس نے مذکورہ مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :