جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے عدالتی حکم عدولی پر کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیا

پیر 6 نومبر 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے عدالتی حکم عدولی پر کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل آئندہ پیشی پر ڈکیتی و چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں واضح رہے کہ عدالت نے ملزمان کی طلبی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو متعدد بار نوٹسز جاری کئے لیکن وہ متعلقہ ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کر سکے جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :