مختلف گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی نمونہ نمبر پلیٹیں اور فائلیں ان کو مالکان تک ان کے گھروں میں پہنچانے کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اور مقامی کورئیر کمپنی کے درمیان معاہدہ طے

پیر 6 نومبر 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) مختلف گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی نمونہ نمبر پلیٹیں اور فائلیں ان کو مالکان تک ان کے گھروں میں پہنچانے کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اور مقامی کورئیر کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق کورئیر کمپنی ان نمبر پلیٹوں کو گھروں تک پہنچانے کے عوض گاڑی و موٹر سائیکل مالکان سے 51 روپے فی کس وصول کریگی جبکہ اس سے قبل یہی کمپنی موٹر سائیکل و گاڑی مالکان سے 38 روپے فی کس وصول کرتی تھی قبل ازیں مذکورہ کمپنی کا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ تین سالہ مدت کنٹریکٹ ہوا تھا جو ختم ہوگیا جس کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پیپرا رولز پر عملدرآمد کراتے ہوئے اسی کمپنی کو نمبرپلیٹوں کی ترسیل کا دوبارہ ٹھیکہ دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :