پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری اور مانیٹرنگ کا اختیار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو دیدیا

پیر 6 نومبر 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری اور مانیٹرنگ کا اختیار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو دیدیا ہے جس پر رانا ثناء اللہ نے صوبے بھر کی ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جو سکیموں کی مانیٹرنگ کر کے رپورٹ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو پیش کرینگی اور رانا ثناء اللہ اس رپورٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرینگے جبکہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دینے کا اختیاربھی صوبائی وزیر قانون کو سونپ دیا گیا ہے۔