پنجاب حکومت نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کی منتخب یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو نوازنے کیلئے ایک بڑا ترقیاتی پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا

پیر 6 نومبر 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) پنجاب حکومت نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کی منتخب یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو نوازنے کیلئے ایک بڑا ترقیاتی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے بتایاگیا ہے کہ پیکج کے تحت ہر یونین کونسل کا چیئرمین واوائس چیئرمین اپنی اپنی یونین کونسل کے ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات فراہم کریگا جن پر محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب عملدرآمد کراتے ہوئے ان ترقیاتی سکیموں کو اپنی نگرانی میں مکمل کرائے گا اور ان پر آنے والے اخراجات کی محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اپنے ہاتھوں سے کریگا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پیکج کے تحت بلدیہ عظمیٰ لاہور کو لاکھوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے جبکہ ایک یونین کونسل کو 25 لاکھ کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے جبکہ ترقیاتی سکیمیں ہر یونین کونسل کے منتخب نمائندے پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :