پاکستان ریلویز انتظامیہ نے رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر تعینات ایک بکنگ کلرک کو ملازمت سے برطرف کر دیا

پیر 6 نومبر 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان ریلویز انتظامیہ نے رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر تعینات ایک بکنگ کلرک کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے مذکورہ کلرک کو گرفتارکرلیا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق برطرف کئے گئے بکنگ کلرک پر کرپشن اور بدعنوانیوں کے الزامات عائد تھے جسے اس پر عائد الزامات ثابت ہونے کے بعد محکمانہ کارروائی کا نشانہ بنایاگیا ہے مذکورہ کلرک پر ریلوے ٹکٹوں و پارسل کی بکنگ کی مد میں لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :