انسداد پولیو کی آئندہ تین روزہ قومی مہم کاآغاز ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر 20نومبر ہو گا

پیر 6 نومبر 2017 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) انسداد پولیو کی آئندہ تین روزہ قومی مہم کاآغاز فیصل آباد سمیت پنجاب بھر 20نومبر ہو گا ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی سطح پر پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اس مہم کے دوران ضلع فیصل آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ 21 ہزر 46 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 3048 ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی ۔

انسداد پولیو کی آئندہ تین روزہ قومی مہم 22نومبر تک جاری رہے گی،آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولیو کی آئندہ مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مہر محمد نواز بھروانہ ‘ عفیفہ شجاع ‘ سی ای او ( ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ) ڈاکٹر ظفر عباس ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد ‘ ڈاکٹر بلال احمد ‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ‘ سوشل ویلفیئر ‘ سول ڈیفنس ‘ پنجاب پولیس ‘ ٹرانسپورٹ ‘ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمود عالم جٹ ‘ چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی ‘ پختون آبادیوں اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر اجلاس نے ہدایت کہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے سو فیصد اہداف کے حصول کے لئے مائیکرو پلان پر قائمہ ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے اور والدین میں زیادہ سے زیادہ ذمہ داری اور احساس کو بیدار رکھنے کے لئے ہر ممکن تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائے ۔ انہوں نے ارکان اسمبلی ‘ یونین کونسلز کے چیئرمین صاحبان ‘ علما کرام ‘ سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی مہم میں شامل رکھیں ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں کی آگہی کے لئے نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کرنے سمیت اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے بھی تاکید کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :