فیصل آباد، دھند اور سموگ کا راج برقرار ،زائرین کی ویگن ٹرک کی ٹکر سے الٹ گئی

پیر 6 نومبر 2017 20:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) دھند اور سموگ کا راج برقرار ،زائرین کی ویگن ٹرک کی ٹکر سے الٹ گئی جس میں سوار پندرہ افراد زخمی ہوگئے ڈرائیور سمیت تین افراد کی حالت نازک ‘ جبکہ حادثہ دھند اور سموگ کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملک پور کے رہائشی ایک ہی خاندان کے پندرہ افراد ویگن میں سوار ہو کر داتا دربار لاہور سلام کرکے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ شاہکوٹ کے قریب ٹرن لینے والے ٹرک کی ٹکر سے ویگن الٹ گئی جس سے پنتالیس سالہ راشد ‘چالیس سالہ عمران ‘پینتیس سالہ آمنہ ‘بتیس سالہ شازیہ ‘تیس سالہ عمران علی ‘ستائیس سالہ ذیشان ‘بارہ سالہ اون ‘آٹھ سالہ ایمان ‘سعیدہ بانو وغیرہ زخمی ہوگئے ڈرائیورغلام مصطفی و دیگر دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

کیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔