لیسکو میں گھوسٹ پنشنروں کے نام پر5کروڑ34لاکھ لوٹنے کا انکشاف

میٹرولائن منصوبہ کی آڑ میں لیسکو مافیا نی50کروڑ روپے بھی لوٹ لئے،ناقص میٹریل کے استعمال سے ادارہ کو کروڑوں کا نقصان

پیر 6 نومبر 2017 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) لیسیکو میں گھوسٹ پنشنروں کے نام پر5کروڑ34 لاکھ روپے لوٹ لینے کا انکشاف ہوا ہے،اس سکینڈل میں لیسکو کی6اعلیٰ افسران اور شعبہ اکاؤنٹس کے متعدد اہلکار بھی ملوث نکلے ہیں۔سیکرٹری توانائی نے لوٹی ہوئی قومی دولت کی ریکوری کے لئے لیسکو کی6افسران کے خلاف مقدمات ایف آئی اے میں درج کر رکھے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے بھی لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے سے لوٹے ہوئے کروڑوں روپے ریکور کرنے کی بجائے مقدمات بھی سردخانے کی نذر کردئیے ہیں اور کئی سال گزرنے کے بعد بھی اس اہم قومی مقدمہ کے ملزمان کو گرفتار نہیںکیا ہے۔وزارت توانائی کے سیکرٹری نے لوٹی ہوئی دولت میں سرگرمی نہ دکھانے پر پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ایف آئی اے کی سستی روی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو حکام نے گھوسٹ پنشنرز کے نام پر5کروڑ 34لاکھ روپے لوٹ رکھے ہیں جبکہ6اعلیٰ حکام کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات قائم کئے تھے لیکن تاحال لوٹی ہوئی قومی دولت واپس نہیں ہوئی۔لیسکو انتظامیہ کے اعلی افسران نے شعبہ اکاؤنٹس کے ماتحت ملازمین سے ملکر یہ فراڈ کیا تھا اور یہ اسران اب بھی عہدوں پر براجمان ہیں کیونکہ ان مافیا کا تعلق لاہور سے ہے اور مسلم لیگی پارلیمنٹیرین ان کے سفارشی ہیں۔

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں اورنج لائن منصوبہ سے متاثر ٹرانسفارمر اور گرڈ اسٹیشن کی دوبارہ بحالی کے نام پر 50کروڑ روپے خرچ کرنے کے دعوے کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک ان اخراجات کے دستاویزاتی ثبوت وزارت توانائی کے سیکرٹری کو فراہم نہیں کئے گئے جس کے بعد50کروڑ روپے کے اخراجات پر شکوک پیدا ہوگئے ہیں کہیں یہ فنڈز کرپشن کی نذر تو نہیں ہوئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور کی9 فیڈز پر ناقص میٹریل کی(جی ایس ایل) وائر کی تنصیب سے 30کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جس کی ابھی تک تحقیقات شروع ہی نہیں کی گئی،ان ناقص سامان کی بدولت مجوزہ فیڈر سے نقصان کی شرح17فیصد سے بڑھ کر52فیصد ہوگئی ہے اور بوجھ غریب عوام پر ڈالا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور ریجن 11کے وی کے پانچ فیڈرز میں ناقص کنڈکٹر لگانے سے ادارہ کو13 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے،ابھی تک ذمہ دار کرپٹ مافیا کا کھوج بھی نہیں لگایا گیا۔

لیسکو میں موجود کرپٹ مافیا نے سٹور سی11 کروڑ کا سامان وصول کرنے کے بعد غائب کردیا ہے کیونکہ یہ سامان متعلقہ سائٹ پر نصب ہی نہیں ہوا۔اعلیٰ حکام نے کروڑوں روپے کے سامان کی تلاش میں کوئی ایکشن ہی نہیں لیا ہے۔لاہور ریجن کے اعلیٰ افسران نے مختلف ٹھیکیداروں اور سپلائرز کو پیشگی ادا کئے گئی61 ملین روپے واپس وصول ہی نہیں کئے،یہ بھاری فنڈز ٹھیکیدار کئی سال سے وصول کر چکے ہیں ان کی ریکوری کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے لیسکو کے اعلیٰ حکام واضح مؤقف دینے پر راضی بھی نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :