علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف شدید دھند کا راج برقرار

پیر 6 نومبر 2017 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف شدید دھند کا راج برقرار ہے ، مرکزی رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر تک محدود ہوگئی لاہور ائیر پورٹ اور اس کے اطراف شدید دھند چھا گئی ہے جہاں مرکزی رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر تک محدود ہوگئی ہے دھند کی شدت میں کمی دن 12 بجے کے بعد متوقع ہے آنے جانے والی تمام پروازوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ایئر پورٹ پر شدید دھند سے بچانے والا جدید لائیٹنگ سسٹم آن کر دیا گیا ہے آنے جانے والے تمام پائلٹس کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے رات سے متاثر ہونے والی پروازوں کا رش بڑھ گیا ہے ، تمام پروازوں کو حد نگاہ بہتر ہونے پر روانہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :