ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میںساڑھے 9کروڑ ڈالر کمی تشویشناک ہے ، افتخار بشیر

پیر 6 نومبر 2017 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھ 9کروڑ ڈالر کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گرتی ہوئی برآمدات سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی برآمدات میں اضافہ سے ہی بڑھیں گے اور برآمدات میں اضافہ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی ہوسکی ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ملک کے اندر بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیداواری اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہونے سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی ہورہی ہے جبکہ پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میںبجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے باعث ان ممالک کی برآمدات میں اضافہ اور پاکستانی برآمدات کمی کا شکار ہیں جس کیلئے خصوصی اقدامات نہ اٹھائے گا تو تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ جائے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے ملکی معیشت متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

اس لیے انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :