مریم نامی طالبہ کے اغواء کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کوماڈل عدالت کے جج نے 18 نومبر کو طلب کرلیا

پیر 6 نومبر 2017 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں مقامی کالج کی مریم نامی طالبہ کے اغواء کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کوماڈل عدالت کے جج نے 18 نومبر کو طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ تھانہ مصطفی آباد میں اس مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے جبکہ دوسری طرف 2 جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں نے تھانہ چوہنگ اور تھانہ باٹا پور کی حدود میں دو خواتین کے مقدمہ قتل کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی طلب کر لیا ہے واضح رہے کہ دونوں تھانوں کی پولیس نے خواتین کے دو الگ الگ مقدمہ قتل کا چالان متعلقہ عدالتوں میں پیش کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :