سرگودھا کے سینکڑوں شہری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر جاتی امراء پہنچ گئے

پیر 6 نومبر 2017 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) سرگودھا کے سینکڑوں شہری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر جاتی امراء پہنچ گئے جہاں انہوں نے سرگودھا پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیکر سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر جاتی امراء پر ٹریفک بند کر دی سرگودھا کے رہائشی مظاہرین نے متعلقہ پولیس کیخلاف زبردست نعرے بازی کی مظاہرین جن میں خواتین کی کثیر تعداد شامل تھی کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں بھتہ خوروں نے اندھیر نگیر مچا رکھی ہے جبکہ پولیس متاثرہ افراد کی شکایت کے باوجود بااثر بھتہ خوروں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا رہی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھتہ خوروں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :