لاہور ہائیکورٹ نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے پندرہ ڈیلی ویجز ملازمین کو آئند ہ دس روز میں مستقل کرنے کا حکم جاری کر دیا

پیر 6 نومبر 2017 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے پندرہ ڈیلی ویجز ملازمین کو آئند ہ دس روز میں مستقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید اور چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ لاہور کو حکم دیا ہے کہ وہ 10 روز میں ان ملازمین کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش کریں عدالت عالیہ میں اپنے حکم میں مذکورہ ذمہ داران کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ ان ملازمین کو کسی قسم کے ہراساں کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :