نواز شریف سے رانا مشہود احمد کی ملاقات ،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

پیر 6 نومبر 2017 20:03

نواز شریف سے رانا مشہود احمد کی ملاقات ،سیاسی امور پر تبادلہ خیال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے گزشتہ روز جاتی امراء کا دورہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب ریفرنسز کے ساتھ ساتھ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے اوپن کئے جانے والے ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا ۔