Live Updates

آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے،سردار یار محمد رند

کارکن بلوچستان کے کونے کونے میں تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں،کرپشن سے پاک بلوچستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،صوبائی صدر بلوچستان

پیر 6 نومبر 2017 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز کارکنوں کے مختلف وفود سے مالاقات کرتے ھوئے کہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے بلوچستان کی عوام نے تمام جماعتوں کو موقع دیا لیکن تمام جماعتوں نے بلوچستان کی عوام کو مایوس کیا ہے بلوچستان کی عوام صوبائی حکومت سے بری طرح مایوس ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بہترین پالیسی اور منشور پیش کرے گی اور اس پالیسی اور منشور پر من عرب عمل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ساؤتھ ریجن کے صدر میر تاج محمد ، ضلع خضدار کے صدر رئیس عبدالرحمان کرد، قلعہ سیف اللہ کے ملک شمس الدین ، شیرانی کے میر حسن شیرانی، لورالائی کے نقیب اللہ کاکڑ , ضلع کوئٹہ کے سابق صدر بسم اللہ آغا ، و دیگر وفود سے ملاقات کرتے ھوئی کہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پیغام کونے کونے تک پہنچائیں وقت آچکا ہے کہ بلوچستان کی عوام تبدیلی کے سفر میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں بلوچستان کی عوام کو 70 سالوں سے مذہب پرستی و قوم پرستی کے نام پر بیوقوف بنایا گیا اب بلوچستان کی عوام کو چاہئے کہ وہ خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لئیے عمران خان کا ساتھ دیں پوری پاکستانی قوم جانتی ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے پورے پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ھیں کہ بلوچستان کی عوام کے وسائل بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہو کرپشن سے پاک بلوچستان ہی خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات