چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت سینئر سلیکشن بورڈ کا اجلاس، واپڈا کے 22 آفیسرز کو اگلے عہدوںپر ترقی کی منظوری دے دی گئی

پیر 6 نومبر 2017 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ ( ر)جنرل مزمل حسینکی زیر صدارت سینئر سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں واپڈا کے ممبرز اور دیگر متعلقہ آفیسرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں بورڈ نے مختلف کیڈر سے تعلق رکھنے والے واپڈا آفیسرز کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دے دی۔جنرل منیجر کے عہدے پر 4 آفیسرز کو ترقی دی گئی ۔

جنرل منیجرواٹر کے عہدے پر انجم منیر تبسم کو ترقی دی گئی جبکہ جنرل منیجرہائیڈل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شیر افضل خان، فضلِ کریم اور اقبال احمدشامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیف انجینئرسول کے عہدے پر 13آفیسرز کو ترقی دی گئی جن میں غلام مصطفی قمر، عامر بشیر چوہدری ، طاہر انور کاہلوں ،کبیر احمد بڑدی، رحمت اللہ شیخ، محمد عابد شیخ،جیٴ چند بھوجوانی،شفقت دُرانی، نجم اِسلام ، غلام مصطفی ، حاکم خان کاکڑ، محمد فرحت کمال اور عطا اللہ میمن شامل ہیں ۔

چیف انجینئر ہائیڈل کے عہدے پر 3آفیسرز کی ترقی کی منظوری دی گئی ۔ اِن آفیسرز میں محمد عرفان ، احسان اللہ اور عبدالستار آفریدی شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل فنانس کے عہدے پر محمد فاروق میمن کی ترقی کی منظوری دی گئی جبکہ سینئر پرنسپل میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ڈاکٹر انور سعید کو ترقی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :