Live Updates

تحریک انصاف نے حلقہ این اے 120کے انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

ضمنی انتخاب میں انتیس ہزار چھ سو سات ووٹوں کی نادرا سے تصدیق نہیں کروائی گئی ،ایک شناختی کارڈ پر دہرے ووٹ کاسٹ کئے گئے درخواست کے حتمی فیصلے تک بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے ،ضمنی انتخاب کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے‘ یاسمین راشد

پیر 6 نومبر 2017 19:51

تحریک انصاف نے حلقہ این اے 120کے انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں این اے 120کے ضمنی انتخاب میں دوسرے نمبر پر آنے والی تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے انتخابی عذرداری دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ تجمل کی وساطت سے دائر کی گئی انتخابی عذرداری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں انتیس ہزار چھ سو سات ووٹوں کی نادرا سے تصدیق نہیں کروائی گئی جبکہ ضمنی انتخاب کے دوران ایک شناختی کارڈ پر دہرے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کے دو بلاکس میں اندراج کیا گیا تھا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی عذرداری میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہ کہ ضمنی انتخاب میں وفات پانے والے ووٹرز کے بھی ووٹ کاسٹ کئے گئے لہٰذا درخواست کے حتمی فیصلے تک این اے 120سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے اور ضمنی انتخاب کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات