نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے شخص کو پکڑ لیا

پیر 6 نومبر 2017 19:51

نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے شخص کو پکڑ ..
اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے اور ایک شہری سے 44 لاکھ روپے لوٹنے والے چار دھوکہ بازوں، جعلسازوں امجد علی، محمد عثمان، نوید حسین اور نیاز بٹ کو اس وقت موقع پر گرفتار کر لیا جب وہ متعلقہ شہری سے مزید رقم وصول کرنے پہنچے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کی ہدایت پر مذکورہ جعلسازوں سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات میں مزید انکشافات متوقع ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے چاروں جعلسازوں کو پولیس کے حوالہ کیا جائے گا تاکہ پولیس دفعہ 419/420، 170 ت کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :