تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں بوری بند لاش معاملہ حل ہوگیا، چارملزمان گرفتار

پیر 6 نومبر 2017 19:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پوٹھوار ڈویژن پولیس نے تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں بوری بند لاش معاملے کو حل کرتے ہوئے چارملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ نوجوان کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مغل آباد راولپنڈی کے رہائشی نوجوان شیراز بھٹی کی لاش تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے وکیل کالونی سے بر آمد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے 02روز قبل نوجوان کے چارقاتلوں گرفتار کیا تھا جن میں اسامہ ولد نواز،عثمان ولد حاکم،عادل ولد پرویز،رخسانہ زوجہ پرویز، شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان شیراز بھٹی کو رشتے کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے تاہم ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔دریں اثناء ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں تیسری بوری بند لاش کی شناخت کے لئے فنگر پرنٹس نادرا کو بھجوائے گئے ہیں جس کی ابھی تک رپورٹ نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :