کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ند ل کی پو لیو مہم کے کا میا ب اقدا مات پر محکمہ صحت و پو لیو و ر کرز کی تعر یف

پیر 6 نومبر 2017 19:38

رارلپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء)کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ند ل نے پو لیو مہم کے کا میا ب اقدا مات پر محکمہ صحت و پو لیو و ر کرز کی تعر یف کر تے ہو ئے کہا کہ پیشہ وارنہ ذ مہ دا ری کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے مقر رہ ہد ف حاصل کرلیا گیا ہے اور خصو صی طور پر ان علا قو ں اور یو نین کو نسلز میں اس مہم کو جا نفشا نی سے انجام دیا گیا ہے جو پہلے نظر انداز ہو چکی تھی اور جہاں پو لیو وائر س ملنے کے با عث پو لیو حملے کا خطر ہ تھا۔

تا ہم پو لیو کی اگلی مہم 20 نو مبر سے شر و ع کی جا ئے گی تا کہ اس با ت کو یقینی بنا لیا جا ئے کہ کو ئی بھی پا نچ سال سے کم عمربچہ پو لیو کے حفا ظتی قطر وں سے محر وم نہ رہ پا ئے۔سی ای اوہیلتھ اتھا ر ٹی محمد سہیل احمد چو ہد ری نے انسداد پو لیو مہم کی تفصیلا ت سے آ گا ہ کر تے ہو ئے کہا کہ اس مہم کے دوران 05سال سے کم عمر کے 08 لاکھ سے زا ئدبچو ںکو پو لیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی خصو صی ہد ایت پر دور افتا دہ اور مسا فر بچو ں کو پو لیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی گئی ہے تا کہ وہ وا ئر س ٹرا نسفر کر نے کا با عث نہ بنیں ۔ اس کے علا وہ پو لیو و ر کر زکی خصو صی ٹر یننگ کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ آگا ہی سیشنز کے ذ ر یعے وا لد ین کی اس مہم میں شمولیت کروا ئی گئی ہے تا کہ ان کے ذ ہن میں مو جو د شکوک و ابہا م کو دور کر کے اس عوا می مہم کو کا میا ب کروایا جا سکے۔