پوٹھوار پولیس نے قتل ،ڈکیتی میں ملوث40اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، 04سرگرم ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

پیر 6 نومبر 2017 19:38

پوٹھوار پولیس نے قتل ،ڈکیتی میں ملوث40اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) پوٹھوار ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر میں قتل ،ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث40اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 04سرگرم ڈکیت گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور لاکھوں روپے کی نقدی بر آمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایس پی پوٹھوار ڈویژن سید علی نے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ قتل کے دو مقدمات میں ایک اندھے قتل کا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصو صی مہم کے دوران 42ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا جبکہ 66ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا ستعمال کیا جا رہا ہے جس سے جرائم کی شرح میں کافی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :