محکمہ سول ڈیفنس لاہور کی ٹیموں نے آگ کو بجھانے کے لیے ٹریننگ دینے کا آغاز کر دیا

پیر 6 نومبر 2017 19:38

لاہور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس لاہور کی ٹیموں نے آگ کو بجھانے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر ٹریننگ دینے کا آغاز کر دیاہے۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شہریوں کو آگ بجھانے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح آگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے میکلورڈ روڈ پر واقع اٹلس ہنڈاکے مین آفس میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر قاری عالم شیر کی سربراہی میں محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے آگ بجھانے کی مشق کا عملی طور پر مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :