لاہور ریجن بلوز اور وائٹس کرکٹ ٹیم کا سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرنا خوش آئند ہے،شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی

پیر 6 نومبر 2017 19:36

لاہور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) گورننگ بورڈ پی سی بی کے رکن و صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی نے لاہور ریجن بلوز اور وائٹس کرکٹ ٹیموں کا قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کو لاہور کرکٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے، صدر لاہور ریجن نے اس شاندار کارکردگی پر لاہور یجن بلوز اور وائٹس کی ٹیمو ں کے اعزاز میں عشائیے کا اعلان کیا ہے جس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا ،شاہ ریز روکھڑی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر لاہور ریجن بلوز اور وائٹس کے تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں ،لاہور وائٹس میں عثمان صلاح الدین، رضوان حسین ، محمد عرفان ، وقاص احمد اور عمید آصف نے انتہائی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اسی طرح لاہو ربلوز میں سعد نسیم، اعزاز چیمہ، بلاول اقبال اور سیف الرحمن نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا ،شاہ ریز کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچز لاہور ریجن سجاد اکبر اور کامران خان نے بھی اس شاندار فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :