لاہور ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ یونیورسٹی کے قیام کیلئے چینی حکام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ یونیورسٹی کے قیام سے سکلڈ فورس تیار ہو گی،صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن

پیر 6 نومبر 2017 19:36

لاہور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاںکی سربراہی میںایک اعلیٰ سطحی وفدنے دورہ چین کے موقع پر ٹائون شپ لاہور میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں چینی حکام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ، پاکستانی وفد کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت پرچیئرمین ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ نے دستخط کئے، اس یونیورسٹی کے قیام کے لئے ضروری معاونت مہیا کرئے گا،صوبائی وزیر رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ یونیورسٹی کے قیام سے جہاں سکلڈ فورس تیار ہو گی وہاں نوجوانوں کو با عزت روزگار بھی ملے گا،قبل ازیںصوبائی وزیر کی سر براہی میں پاکستانی وفد نے تیانجن پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور انتظامیہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، اس دورہ کے دوران چینی حکام سے تعلیمی اشتراک بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پاکستانی وفدنے چینی نوجوانوں کو مہیا کی جانے والی فنی تعلیم کی سہولیات کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر کے ہمراہ وفد میں چیئرمین ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ کے علاوہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندے شامل ہیں، اس موقع پر صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب تیانجن ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی کے قیام سے بہترین ہنر مندوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ بے روز گاری ختم کرنے میںبھی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :