نواز شریف کی جانب سے 12 نومبر کو ایبٹ آباد جلسے کے بعد دوبارہ لندن واپس جانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 6 نومبر 2017 19:19

نواز شریف کی جانب سے 12 نومبر کو ایبٹ آباد جلسے کے بعد دوبارہ لندن واپس ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 06نومبر 2017) نواز شریف کی جانب سے 12 اکتوبر کو ایبٹ آباد جلسے کے بعد دوبارہ لندن واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر لندن واپسی کیلئے کمر کس لی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف 12 اکتوبر کو ایبٹ آباد جلسے کے بعد دوبارہ لندن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ تاہم ممکنہ طور پر وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے بعد دوبارہ پاکستان واپس آ جائیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے پاکستان میں ہی رہ کر انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔