ایف بی آر کا پیراڈائزلیکس میں شامل پاکستانیوں کوتحقیقات کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 نومبر 2017 19:19

ایف بی آر کا پیراڈائزلیکس میں شامل پاکستانیوں کوتحقیقات کیلئے نوٹس ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 نومبر2017ء) : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیراڈائزلیکس میں شامل پاکستانیوں کوتحقیقات کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،پیراڈائز لیکس لمبی فہرست ہے،تمام پاکستانیوں کے ناموں کاجائزہ لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ پیراڈائز لیکس میں جس پاکستانی کا بھی نام آیا ہے اس کے خلاف تحقیقات ہونگی۔

پیراڈائز لیکس میں آنے والے پاکستانیوں کو نوٹس جاری کریں گے تاہم فی الحال ایسے لوگوں کے ناموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری کردہ "پیراڈائز لیکس"میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت تقریباً 135 پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ پیراڈائز لیکس میں پاکستانیوں کے حوالے سے ملنے والا بیشتر ریکارڈ برمودا، برٹش ورجن آئی لینڈ، کیمین آئی لینڈ، مالٹا اور دیگر ملکوں سے ملا ہے۔

(جاری ہے)

پیراڈائزلیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز،سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی، صدر الدین ہاشوانی، میاں منشاء،سونیری بینک کے مالک نورالدین فیراستا، چیئرمین داؤد ہرکولیس کارپوریشن حسین داؤد، ڈائریکٹ ٹو ہوم لائسنس کی کامیاب بولی دینے والے ظہیرالدین اور دیگر نامور پاکستانیوں کی شناخت سامنے آئی ہے جنہوں نے آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :